ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پارلیمنٹ: کسان تحریک اور زرعی قوانین پر زبردست ہنگامہ، مارشلوں نے تین ارکان کو باہر نکالا

پارلیمنٹ: کسان تحریک اور زرعی قوانین پر زبردست ہنگامہ، مارشلوں نے تین ارکان کو باہر نکالا

Wed, 03 Feb 2021 11:17:21    S.O. News Service

نئی دہلی،3؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی)  راجیہ سبھا کی کارروائی کے دوران دگوجے سنگھ کے ذریعہ ملک سے غداری کے تحت درج معاملوں کا مسئلہ ایوان میں اٹھائے جانے کے بعد ہنگامہ شروع ہو گیا۔ اس کے بعد ایوان کی کارروائی کو ملتوی کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد چیئرمین وینکیا نائیڈو نے مارشلوں کو طلب کیا اور ہنگامہ کر رہے تین ارکان کو باہر نکال دیا۔

چیئرمیں وینکیا نائیڈو نے تین ارکان پارلیمنٹ سنجے سنگھ، سشیل گپتا اور این ڈی گپتا کو ایوان سے باہر جانے کا نوٹس دیا۔ یہ تینوں کسانوں کے مسئلہ پر احتجاج کر رہے تھے۔ قبل ازیں، ایوان میں دگوجے سنگھ کے ذریعہ ملک سے بغاوت قانون کے تحت درج مقدمات کا معاملہ اٹھایا گیا۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ غلام نبی آزاد اور آنند شرما نے کسان تحریک کے معاملہ پر التوا کا نوٹس پیش کیا۔ اس کے علاوہ بی ایس پی، سی پی آئی، ٹی ایم سی، ڈی ایم کے، سی پی آئی ایم نے بھی التوا کا نوٹس پیش کیا۔


Share: